ابنا: قدس نیٹ ویب سائٹ نے شام کی خبر رساں ایجنسی سانا کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ شام کے ساحل کے قریب سے جاسوسی کے ایسے آلات ملے ہیں جن پر موجود علامتوں سے اس بات کی نشاندہی ہوتی ہے کہ یہ آلات صیہونی حکومت کے ہیں۔ خبررساں ایجنسی سانا کا کہنا ہے کہ جاسوسی کے یہ آلات ،شام کے ساحلی علاقے میں تصاویر اتارنے اور خفیہ طور پر باتیں سننے کے لۓ نصب کۓ گۓ تھے۔ ان آلات کی تیاری میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئي ہے۔واضح رہے کہ صیہونی اخبار یدیعوت آحارنوت نے بھی شام کے ساحلی علاقے کے قریب صیہونی حکومت کے جاسوسی کے آلات ملنے اور ان کے ضبط کۓ جانے کا اعتراف کیا ہے۔
6 مارچ 2013 - 20:30
News ID: 397773
شام کی فوج نے صیہونی حکومت کے جاسوسی آلات دریافت کرکے ان کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔